تعلیمی سینٹر

ریفائنری کی اقسام

ٹاپنگ ریفائنری

ٹاپنگ (سادو) ریفائنری صرف خام تیل کو ڈسٹیلیشن پروسیس کے ذریعے بنیادی پیٹرولیم مصنوعات مثلا نیفتھا کیروسین، ڈیزل اور فیول آئل بناتی ہے۔ اسے سادہ ریفائننگ کا عمل کہا جاتا ہے۔ ٹاپنگ ریفائنری گیسولین نہیں بناتی ہے۔

ہائیڈرو اسکمنگ ریفائنری

ہائیڈرو اسکمنگ ریفائنری ٹاپنگ ریفائنری سے زیادہ پیچیدہ ہوتی ہے اور یہ گیسولین بھی بناتی ہے

کریکنگ ریفائنری

کریکنگ یا ہائیڈرو کریکنگ ریفائنری ، ہائیڈرو اسکمنگ ریفائنری کے ساتھ ساتھ ویکیوم ڈسٹیلیشن اور کیٹالسٹ کریکنگ یونٹ بھی ہوتے ہیں۔ کریکنگ ریفائنری ریزیڈیو کو ان اضافی یونٹ میں پروسیس کرکے گیسولین ، کیروسین اور ڈیزل میں تبدیل کر دیتی ہے۔

کوکنگ ریفائنری

کوکنگ ریفائنری میں ایک انتہائی پیچیدہ کیٹالسٹ کریکنگ یونٹ ہوتا ہے جس کے ذریعے ریزیڈیو کو مکمل طور پر گیسولین، کیروسین اور ڈیزل میں تبدیل کیا جاتا ہے اور آخر میں صرف پتھر یلا کوئلہ باقی رو جاتا ہے۔

انٹیگریڈ ریفائنری

اس ریفارئنری میں بنیادی پیٹروکیمیکل بنانے کے پروسیسنگ یونٹ ہو تے ہیں ۔ اس ریفائنری سے بینزین، سائیکلو، ہیکسین ، میٹا زائلین اور تھوزائلین ، پیرزائلین اور ٹولین حاصل ہوتے ہیں۔