Please wait while JT SlideShow is loading images...
RefineryStorage Tanks Single Point Mooring






ٹھیکےداران اور فراہم کنندگان

بائیکو ٹرمینلز پاکستان لمیٹیڈ (BTPL) نے پراجیکٹ کا انتظام چلانے والی دنیا کی مشہور کمپنی ، جس کا نام ڈیپ سی انجینئرنگ اور مینجمنٹ (DSEM) ہے ، اسکی خدمات حاصل کی ہیں ، جو BTPL کو انجینئرنگ ، تعمیر اور منصوبے تفویض کرنے میں مکمل انتظامی خدمات فراہم کر رہی ہے ۔ 15 کلومیٹر طویل ساحل پر اور ساحل سے ہٹ کر پائپ لائنPan yukong steel pipe Company Ltdکی جانب سے مہیا کی جا چکی ہے اور پائپ لائن کے لیے انجینئرڈ والوز کیمرون انٹرنیشنل کارپوریشن کی جانب سے مہیا کئے گئے ہیں ۔ بنیادی ٹھیکے داروں اور فراہم کنندگان کا تفصیلی جائزہ درج ذیل ہے:

ڈیپ سی انجینئرنگ اور مینجمنٹ
منصوبے کی انتظامی مشاورت

ڈیپ سی انجینئرنگ اور مینجمنٹ ایک خود مختار اور برطانیہ کی زیرِ آب انجینئرنگکی سرکردہ ٹھیکے دار ہے، جو اعلیٰ اہمیت کی حامل انجینئرنگ خدمات اور ساحل سے دور ، زیرِآب ترقیاتی کام کے لیے تکنیکی انتظام فراہم کرنے کیلئے سرگرمِ عمل ہے۔

یہ دنیا بھر میں اہمیت کی حامل دریافت اور سریع پیداوار کے لیے سرگرمِ عمل ہے ۔ شمالی سمندر، خلیج میکسیکو ، آسٹریلیا کے شمال مغربی شیلف میں اور جنوبی مغربی ایشیا میں کام کررہی ہے۔ ڈیپ سی گہرے پانیوں کی انجینئرنگ کے پیچیدہ اور شدید تکنیکی بحرانوں کے لیے مقامی اور بین الاقوامی معیار کے حامل اور ملے جلے انجینئرنگ کے حل فراہم کرتی ہے۔

ماضی میں ڈیپ سی وسیع دائرہ کار کے حامل منصوبے انجام دیتی رہی ہے ، جن کادائرہ گرین فیلڈ اور براؤن فیڈا کی تکمیل و ترقی کے منصوبوں کے مکمل انتظام سے لے کر توثیقی خدمات، تکنیکی مطالعات اور تکنیکی انتظام کی وسعتوں تک پھیلا ہوا ہے۔ ڈیپ سی کے حالیہ مکمل منصوبوں میں درج ذیل شمال ہیں۔

  • جنوبی کوریا میں خام تیل خالی کرنے کے ٹرمینل کے تفصیلی ڈیزائن کی تیاری اور منصوبے کی انتظام۔ یہ منصوبہ SPMs 3 کی نئے سرے سے صفائی ، 3 پائپ لائنوں کی تنصیب اور3PLEMs پانی میں 24 انچ کےہوز، کے ساتھ 30 میٹر کی گہرائی میں واقع ہے۔
  • SPM نظام اور خام تیل کی درآمدو برآمد کے لیے ، انجینئرنگ کی تصدیق اور تعمیراتی مشاورت، جو بحرِ سیاہ رومانیہ میں 45 میٹر کی گہرائی میں واقع ہے ، رومانیہ کے ساحل پر اور ساحل سے دور بالترتیب 10.2 کلومیٹر اور 6.5 کلومیٹر کی پائپ لائن کے ساتھ ہے ۔
  • برازیل میں پانی کےویل ہیڈ پلیٹ فارم ، رواں دواں پیداواری ذخیرے اور پانی میں 100 میٹر گہرائی میں تیل خالی کرنے کے یونٹ کے درمیان زیرِ آب بنیادی ڈھانچے کا مفصل ڈیزائن اور منصوبے کا انتظام شامل ہے۔

Pan Yu Chu Kong Steel Pipe company Limited (PCK)
پائپ لائن کے فراہم کنندہ

۱۹۹۳ میں PCK قائم کی گئی اور تقریباً2000 ملازمین کے ساتھ چین میں واقع ہے ۔ یہ چین کی لمبے قطر والے ویلڈڈ پائپ کے سب سے بڑی تیار کنندگان اور برآمد کنندگان ہے ۔PCK امریکہ، جنوب مشرقی ایشیا، یورپ اور مشرقِ وسطیٰ کو بڑی تعداد میں پائپ برآمد کرتی ہے اور دنیا بھر میں پچاس سے زائد ممالک میں پھیلی ہوئی ہے ۔PCK کے پائپ کو اس کے معیار اور پائیداری کی وجہ سے مقامی اور بین الاقوامی صارفین میں پہلی پسند سمجھا جاتا ہے اور اس کے اسٹیل پائپس پیٹرولیم انڈسٹری میں وسیع طور پر استعمال کیے جاتے ہیں ۔ PCK پائپ کی چار ملیں چلارہی ہے جہاں 4 انچ سے 72 انچ کے (114 ملی میٹر سے 1829 ملی میٹر) کے بیرونی قطر کے پائپس بنائے جا سکتے ہیں ۔

کیمرون انٹرنیشنل کارپوریشن(کیمرون)
انجینئرنگ کے حامل والوز کے فراہم کنندگان

کیمرون کاشمار دنیا بھر میں تیل، گیس اور پراسیس کرنے کی صنعتوں کو بہاؤ کے آلات پر مشتمل مصنوعات، نظام اور خدمات فراہم کرنے والوں میں صفِ اول میں ہوتاہے ۔ اپنی بین الاقوامی صنعت کاری ،فروخت اور سروس کے نیٹ ورک کو پراثر بناتے ہوئے کیمرون کے گیارہ ڈویژن کھدائی کے ٹھیکے داروں ، تیل اور گیس پیدا کرنے والوں ، پائپ لائن بچھانے والوں ، تیل صاف کرنے والوں اور دیگر پراسیس کے حامل کے ساتھ مل کر کنٹرول ، ڈائریکٹ، ایڈجسٹ، پراسیس ، پیمائش، دباؤ اور بہاؤ کو دبانےکے امور میں پوری طرح مصروف ہے۔ کمپنی سالانہ 5 بلین ڈالرز کی بکنگ حاصل کرتی ہے اور دنیا بھر میں 250 سے زائد مقامات پر 16000 سے زائد ملازمین کو روزگار فراہم کرتی ہے ۔ کیمرون کا ہیڈکواٹر ہیوسٹن ، ٹیکساس میں ہے اور یہ اپنا تقریباً دوتہائی سے زائد کاروبارامریکا سے باہر حاصل کرتی ہے

ٹی۔ریکس انجینئرنگ اور کنسٹرکشن LC(T-Rex)
پائپ لائن کی مختلف اقسام کے فراہم کنندگان

ٹی ۔ریکس انجینئرنگ اور کنسٹرکشن،LCخلیج میکسیکو اور دنیا بھر میں زیرِ آب تیل کے ذخائرکو فروغ دینے کیلئے نقشوں کے حل اور ڈھانچے تیار کرنے میں مدد فراہم کرتی ہے۔ ان کے ملازمین کو زیرِ آب متعلقہ آلات بنانے، تجزیہ کرنے ، تعمیر کرنے اور انہیں جانچنے کا سوبرس کا مشترکہ تجربہ حاصل ہے ۔ ماضی میں ٹی۔ ریکس 980 فٹ پانی کی گہرائی میں پراجیکٹ ڈیزائن کر چکی ہے ۔ کمپنی کا ہیڈ کوارٹر ٹیکساس، امریکہ میں واقع ہے ۔

بریڈروشا
پائپ لائن کوٹنگ

حصول کے بعد ،ساحل سے دور والی پائپ لائن کو 3.25 انچ والی ٹھوس وزن کی حامل کوٹنگ اور اینٹی کوریشن کوٹنگ کے لیے ، بریڈ روشا کے پاس بھیجا جاتا ہے۔ وزن والی کوٹنگ اچھال کی صلاحیت ختم کرنے کیلئے استعمال کی جاتی ہے۔ بریڈ روشا دنیا بھر میں پائپ کوٹنگ میں سرکردہ مقام پر فائز ہے ۔ 80 برس سے زیادہ تجربے ،پائپ کوٹنگ کی پیشہ وارانہ صلاحیت کی حامل سرگرمِ عمل ٹیم، دنیا بھر میں حکمتِ عملی کے تحت قائم کیے گئے پلانٹس کے وسیع نیٹ ورک کے ساتھ اور نت نئی آزمودہ کوٹنگ کی ٹیکنالوجیز کے ساتھ کمپنی نے حقیقی طرح سے کسی بھی دیگر صنعت سے بڑھ کر ہر طرح کے ماحول اور ہر طرح کے حالات میں پائپ لائنوں کے تحفظ کو یقینی بنایا ہے ۔

سی فورتھ انجینئرنگ گروپ
آف شور سرویئر

اس کا ہیڈکوارٹرڈارٹ ماؤتھ ، کینیڈا میں ہے۔ سی فورتھ انجینئرنگ گروپ ، سمندری انجینئرنگ کی مکمل وسعت اور قابلِ تجدید توانائی کے تکنیکی حل رکھتے ہوئے ،شمالی اور جنوبی امریکا،انڈیا، افریقہ، مشرقِ وسطیٰ اور دنیا بھر میں مختلف مقامات پر اپنے صارفین کا اعتمادحاصل کر چکی ہے ۔ سی فورتھ کی ٹیم ، کینیڈا اور بین الاقوامی طور پر ، 20 برس سے زیادہ انفرادی تجربہ رکھتی ہے ۔ اس کے تجربے میں ہر قسم کی سمندری سروے برائے ہائڈروکاربن اور ٹیلی مواصلات کا شعبہ شامل ہے۔

ککیپٹل سرویئر
آن شور سرویئر

کیپٹل سرویز 1996 میں قائم ہوئی۔ اس ادارے کے پاس دس سال سے زائد زمین کے سروےاور نقشہ جاتی خدمات کا معیاری پیشہ ورانہ تجربہ ہے۔

یہ ابو ظبی میں گاہکوں کی کثیر تعداد رکھتی ہے ، جب کہ کچھ پیشہ ورانہ امور کے سلسلے میں ان کے اسٹاف کو شمالی امارات، عمان ، قطر ایران اور حتیٰ کہ تیونس بھی جانا پڑا ہے۔ یہ زمین کی جدید سرویئنگ ، ڈرافٹنگ کی خدمات، GIS،ہائیڈرو گرافک سرویز اور جیوٹیک انجینئرنگ سرویز کے شعبے کی سرکردہ علاقائی تنظیموں میں سے ایک ہے۔

چائنا ہاربر انجینئرنگ کمپنی(CHEC)
آفشور ٹھیکے دار

چائناہاربر انجینئرنگ کمپنی لمیٹیڈ(CHEC)ایک عالمی شہرت یافتہ بین الاقوامی ٹھیکے دار ہے اور چائنا کمیونیکیشن کنسٹرکشن کمپنی لمیٹیڈ (CCCC)کی ماتحت کمپنی ہے۔CHEC کا صدر دفتر بیجنگ ، چین میں ہے اور بیرونِ ملک اس کی 31 شاخیں اور دفاتر ہیں، جو 70 سے زائد ممالک اور علاقوں میں کاروباری سرگرمیوں کا احاطہ کرتے ہیں ۔ یہ کمپنی فی الوقت6000 سے زائد مقامی اور بین الاقوامی ملازمین کو روزگار فراہم کرتی ہے ، جو 9.5 بلین امریکی ڈالر سے زائد مالیت کے منصوبے سنبھال رہے ہیں ۔

CHEC،سی سی سی سی کا بین الاقوامی کام کرنے کا ایک اہم ڈویژن ہے ، جو 2009 میں 225 سب سے بڑے بین الاقوامی ٹھیکے داروں (ENR) میں 17ویں نمبر پر ہے اور ساری دنیا کی 500 بڑی کمپنیوں میں 341 ویں نمبر پر مساوی طور پر بین الاقوامی چائنیز ٹھیکے داروں کے درمیان پہلے نمبر پر ہے۔

CHEC ساحل سے دور بنیادی انفرا اسٹرکچر کی تعمیر( جیسے سمندری انجینئرنگ ، سمندر کی تہہ کی صفائی اور بحالی ، بندرگاہ کی تعمیر اور پائپ لائنیں) اور ساحل پر (جیسے سڑکیں اور پُل، ریلوے، ایئر پورٹس، مکمل پلانٹ اور دیگر کاموں میں) اپنی ذمہ داری انجام دیتی ہے۔