Please wait while JT SlideShow is loading images...






پیٹرولیم مارکیٹنگ بزنس

"

بائیکو کا پیٹرولیم مارکیٹنگ کا کاروبار تیل کی مارکیٹنگ کے شعبے میں کلیدی حیثیت سے ابھر کر سامنے آچکا ہے اور اس صنعت سے وابستہ اداروں میں چھٹے درجے پر فائز ہو چکا ہے ، بائیکو نے پیٹرولیم کی مارکیٹنگ سے متعلق اپنی سرگرمیاں 2007 میں شروع کیں ، جب شروع میں پہلی بار مارکیٹنگ کا آغاز کیا گیا اور تب سے اب تک کاروبار مختلف سطحوں پر پھیلتاچلا جا رہا ہے ۔

کاروبار کا آغاز پرچون فروخت کے حصے پر مرکزی توجہ صرف کرنے سے ہوااوراس کے بعد مارکیٹنگ کی جارحانہ حکمت عملی کے ذریعے پرچون فروخت ، صنعتی ، صارفی اور بین الاقوامی حصوں میں نمایاں مقام حاصل کرنے کے ہدف کی وجہ سے اس کے قلم دان میں بھی وسعت آتی چلی گئی ہے۔ بائیکو اپنی معیاری مصنوعات کے ذریعے ان شعبوں کی ضرورت پوری کرتا ہے ، جن میں سی این جی ، ایل پی جی ، پیٹرول ، جیٹ فیول ، ڈیزل ، فرنیس آئل، جہازوں کا ایندھن اور دیگرلبریکنٹس شامل ہیں۔

 

پر چو ن فروخت (رٹیل سیلز)

بائیکو نے 2007 میں اپنا پہلا پرچون آؤٹ لیٹ قائم کرکے پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت کا آغاز کیا اور تب سے اب تک ہائرا نٹا ورک مختصر وقت میں 300 سائٹ تک پھیل چکا ہے ، ہم اپنے تمام صارفین تک رسائی کیلئے پرچون کے نیٹ ورک کو مزید توسیع دینا چاہتے ہیں اور ملک بھر میں کراچی سے کشمیر تک مارکیٹ میں اپنی موجودگی کو مستحکم کرنا چاہتے ہیں

مائع ایندھن میں بائیکو پیٹرولیم کی مارکیٹنگ مجموعی مارکیٹ کے 2.5فیصد حصص (اپریل 2011 تک )سے بڑھ کر گزشتہ برس کے موازنے میں مارکیٹ حصص کی اصطلاح میں اب وہ تقریباً25 فیصد تک پھیل چکی ہے ۔

صارفی/صنعتی فروخت جات

بائیکو صارفی اور صنعتی شعبوں کو لائٹ ڈیزل آئل (LDO) ،ہائی اسپیڈ ڈیزل(HSD)اور فرنس آئل (FO) جیسی معیاری مصنوعات فراہم کرتا ہے ۔ہمارے پاس پیشہ ورانہ اہلیت کی حامل مستعد ٹیم ہے ، جو ہمارے صارفین کی تمام علاقائی ضرورتوں کا احاطہ کرتی ہے اور انہیں معیاری خدمت فراہم کرتی ہے ۔

بائیکو صرف گزشتہ ایک برس کے عرصے میں پاکستان میں بحری جہازوں کے ایندھن کے شعبے میں مارکیٹ کے کل حصے کی 50 فیصد سے زیادہ ضروریات کی تکمیل کرکے نمایاں ترین مقام پر فائز ہوچکی ہے ۔ ہم بجلی کے بڑے خود مختار منصوبوں، کے الیکٹرک، مسلح افواج اور سرکاری اداروں کو بھی ایندھن فراہم کر رہے ہیں ۔

بین الاقوامی فروخت

پیٹرولیم مارکیٹنگ بیرونِ ملک بڑھتی ہوئی منڈیوں میں مخصوص ڈیزل (Ultra Winterized Diesel) اور برٹی جہازوں کے ایندھن (RMG 380) کی فراہمی کے ذریعہ بین الاقوامی مارکیٹ میں اپنی منفرد موجودگی رکھتی ہے۔

فراہمی کا سلسلہ

آج کل منڈی میں مقابلے کے بڑھتے ہوئے رجحان کی وجہ سے تیل کمپنیوں کے لیے اپنی مصنوعات کی دستیابی کو ممکن بنانا ان کا اصل امتحان ہے۔ بائیکو کو اپنے تیل صاف کرنے کے کاروبار کی وجہ سے ملک کے جنوبی حصے میں مصنوعات کی ضرورت پوری کرنے کے حوالے سے امتیازی برتری حاصل ہے

فراہمی کے سلسلےکے طریقہ کار کو ملک بھر میں ذخیرہ کرنے والے ٹرمینلز کے ذریعے تقویت پہنچائی گئی ہے علاوہ ازیں پورےملک میں پھیلے ہوئے تیل کے ذخیروں کو موثر طریقے سے تیل کی ترسیل کیلئے تیل کی پائپ لائن کو بروے کار لایا جاتا ہے اس طرح سے بائیکو ملک کے طول و عرض میں اپنی ریفائنری کا تیل فراہم کرتا ہے