Please wait while JT SlideShow is loading images...






ریفائنننگ پروسیس کی تفصیلات

ریفائنننگ پروسیس

آئل ریفائننگ کمپلیکس ۔ 1 مختلف قسم کی پیٹرولیم مصنوعات بنانے کے لئے یومیہ 35000 بیرل خام تیل ریفائن کرتا ہے۔ ریفائنری کی بنیادی مصنوعات میں کائع پیٹرولیم گیس ( ایل۔ پی۔ جی)، گیسولین ، کیروسین، جیٹ فیول ، ڈیزل اور فرنس آئل شامل ہیں۔

خام تیل ریفائن کرنے کے عمل کا آغاز ایک بڑے ڈسٹیلیشن ٹاور سے شروع ہوتا ہے۔ یہاں خام تیل کے مائع جات اور بخارات کو ان کے مالیکیولی وزن اور نقطہ جوش کے لحاظ سے ان کے اجزاء میں الگ الگ تقسیم ہے۔ 3000 بیرل گنجائش کے ہئیڈروٹریٹر سے ہیوی نیفتھا صاف ہو کر کیٹالک ریفارمر میں جاتا ہے جو اسے ہائی آکٹین گیسولین میں تبدیل کردیتا ہے۔

کیروسین ، لائٹ اور ہیوی نیفتھا اور ایل۔ پی ۔ جی کو مزید ریفائن کرکے انہیں مارکیٹ کے معیار کے مطابق تیار کیا جاتا ہے اور بیس سے زائد کارکردگی بڑھانے والے اضافی اجزاء ایندھن میں شامل کیے جاتے ہیں۔ تیار شدہ مصنوعات کو محفوظ اور بڑے بڑے اسٹوریج ٹینکوں میں ذخیرہ کیا جاتا ہے، جہاں سے مارکیٹ میں ترسیل کا عمل جاری رہتا ہے۔

خام تیل صاف کرنے کی گنجائش
پراسس یونٹ استعداد (بی بی ایل/یومیہ)
کروڈ آئل ریفائننگ یونٹ ۳۵،۰۰۰
ایل پی جی کو الگ کرنے کا یونٹ ۲،۵۰۰
نیفتھا ہائڈرو ٹریٹنگ یونٹ ۳،۰۰۰
پلیٹ فارمنگ یونٹ ۳،۰۰۰
نیفتھا ہیوی ٹریٹنگ یونٹ ۲،۵۰۰
نیفتھا لائٹ ٹریٹنگ یونٹ ۲،۵۰۰
ایل-پی-جی سوئٹننگ یونٹ ۱،۰۰۰
کیروسین / جیٹ فیول سوئٹننگ یونٹ ۱،۰۰۰

سنگل پوائنٹ مورنگ

سنگل پوائنٹ (ایس۔پی ۔ایم) گہرے سمندر میں موجود ایک تیرتا ہوا آئل پورٹ ہے جو خام تیل کے جہاز کو لچکدار پائپون کی مدد سے سمندر کی تہہ میں موجود پائپ لائن سے ملاتا ہے جو خام تیل کو ریفائنری کے اسٹوریج ٹینکو ں تک پہنچاتی ہے۔ یہ پائپ لائن سمندر کے اندر 11٫32 کلومیٹر اور زمین پر 2٫9 کلومیٹر لمبائی پر مشتمل ہے۔

کروڈ ڈسٹیلیشن یونٹ

خام تیل کو 370 ڈگری سینٹی گریڈ تک گرم کرمے فریکشنیٹنگ ٹاور میں ڈالا جاتا ہے، جہاں مالیکیولی وزن اور نقطہ جوش کے مطابق اجزاء کی تقسیم عمل میں آتی ہے۔

کروڈ آئل کی ریفائنگگ
کشید کسر ( ڈسٹیلیٹ فریکشن) نقطہ جوش یونٹ (سینٹی گریڈ) کاربن ایٹم فی مالیکیول
گیسیں 30 سے کم 1-4
گیسولن 30-210 5-12
نیپھتھا 100-200 8-9
کیروسین اور جیٹ فیول 150-250 10-15
ڈیزل اور فیول آئل 160-400 13-17
ماحولیاتی گیس آئل 220-345
ہیوی فیول آئل 315-540 20-45
ماحولیاتی ریزیڈیو اور 450 30 سے ذائد
ویکیم ریزیڈیو 615 سے ذائد 60 سے ذائد

نیفتھا ہائیڈرو ٹریٹر یونٹ

ہائیڈروٹریٹنگ نیفتھا کو خالص کرنے کا عمل ہے جہاں نیفتھا کو ہائیڈروجن گیس کے ساتھ گرم کرکے کیٹالسٹ ری ایکٹر سے گزارہ جاتا ہے اور تقریبا ۹۹ فیصد غیر ضروری اجزاء جیسے کہ فائٹروجن ، سلفر ،آکسیجن اور مختلف دھاتوں کو ہیوی نیفتھا سے الگ کرلیا جاتا ہے۔ اگر ان غیر ضروری اجزاء کو الگ نہ کیا جائے تو یہ ریفائنری پروسیسنگ یونٹس میں جاکر آلات ، کیٹالسٹ اور تیار کردہ مصنوعات کے معیار کو متاثر کرسکتے ہیں۔ ہائیڈروٹریٹنگ کا عمل آئسو مرائزیشن اور کیٹالک ریفارمنگ سے پہلے اس لئے انجام دیا جاتا ہے تاکہ غیر ضروری اجزاء نیفتھا کے موٹر گیسولین بننے کے عمل کےے دوران کیٹلسٹ پر اثر انداز نہ ہوسکیں۔۔

ریفارمر یونٹ

کیٹالک ریفارمنگ ایک ایسا طریقہ کار ہے جو ہائیڈرو ٹریٹڈ ہیوی نیفتھا کو ہائی آکٹین گیسولین میں تبدیل کرتا ہے۔ ہائیڈروٹریٹڈ نیفتھا کو ہائیڈروجن گیس کے ساتھ متبادل تین بھٹیوں اور پلاٹینیم اور رحینیم کیٹالسٹ واے ری ایکٹروں سے گزارہ جاتا ہے ۔ جہاں تبدیلی کا عمل انتہائی درجہ حرارت 480-545 ڈگری سینٹی گریڈ پر ایک خاص دباو میں عمل پاتا ہے۔ اس عمل سے ہائی آکٹین گیسولین اور ہائیڈروجن حاصل ہوتی ہے۔ ہائیڈروجن کو ہائیڈروٹریٹنگ میں استعمال کے لئے ہائی آکٹین گیسولین سے الگ کرلیا جاتا ہے۔

آئسو مرائزیشن یونٹ

پینٹین ہیکسین ( C5 - C6) پر مشتمل لائٹ نیفتھا (LSR) , ریفائنری گیسولین کا ایک جز ہے ، جو کہ معیار کو بہتر بناتا ہے۔ LSR کم آکٹین نمبر کی خصوصیات کا حامل ہوتا ہے عموما 65 آکٹین نمبر کا ہوتا ہے۔
آئسو مرائزیشن ، نامل C5-C6 کو ہائر آکٹین کی کئی خوبیوں والے میں تبدیل کرتا ہے تاکہ انہیں ہائی آکٹین گیسولین سے ملایا جائے اس عمل سے بینزین بھی بنتی ہے۔ آئسو مرائزیشن ہونٹ تین حصوں پر مشتمل ہوتا ہے، فیڈپریپر یشن، پینکس ، اور مولیکس ۔ آئسو مرائزیشن سے 88 آکٹین نمبر کی گیسولین حاصل ہوتی ہے۔