جناب محمد محمود حسین

جناب محمد محمود حسین صاحب نے کیمیائی انجنیئرنگ میں ماسٹر ڈگری ،برمنگھم یونیورسٹی (برطانیہ) سےحاصل کی اور پیٹرولیم انڈسٹری میں پاکستان اور مشرق وسطی میں 40 سال سے زائد عرصے تک کام کیا. انہوں نے بہت سے ایگزیکٹو مینجمنٹ پروگراموں میں بھی شرکت کی.

جناب حسین نے نیشنل ریفائنری لمیٹڈ کراچی (این آر ایل) میں مختلف انتظامی عہدوں پر کام کیا. وہ دو بار مینجمنٹ ڈائریکٹر اورچیف ایگزیکٹیو( این آر ایل) کے عہدےپر تقریبا 8 سال کی مدت کے لئے مقرر کئےگئے اور قطر پیٹرولیم، قطر میں مینیجر آپریشنز کے طور پر بھی کام کیا. انہوں نے آئل کمپنی ایڈوائزری کمیٹی میں چئیرمین اور مندرجہ ذیل کمپنیوں کے بورڈ پر بحیثیت ڈائریکٹر کے طور پر کام کیا ہے.

نیشنل ریفائنری لمیٹڈ
پاکستان اسٹیٹ آئل (بورڈ آف آئل مینجمنٹ)
پاک ایران ریفائنری
پاک عرب ریفائنری
بوسیکار ریفائنری (اب بائیکو)