خبر

 

معزز وزیر اعظم محمد نواز شریف نے بائیکو آئل پاکستان لمیٹڈ کا افتتاح کیا
جمعہ جون ۱۲ ۲۰۱۵

بائیکو آئل پاکستان لمیٹڈ, جمعہ جون ۱۲ ۲۰۱۵ ؁ء کو وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے بائیکو آئل پاکستان لمیٹڈ ، موزہ کنڈ ، ضلع لسبیلہ ، بلوچستان میں واقع پاکستان کی سب سے بڑی آئل رفائنری کا افتتاح کیا۔

عامر عباسی – گروپ سی ۔ای۔او بائیکو انڈسٹریس اور بائیکو گروپ کے اعلیٰ افسران نے معزز مہمان اور افسران کا سائٹ پر استقبال کیا، موقع پر وزیر اعظم کے ہمراہ ڈاکٹر عبدالملک بلوچ ، چیف منسٹر (وزیر اعلیٰ) بلوچستان ، وقافی فائننس وزیر اسحاق ڈار ، وفاق وزیر کامرس خرم دستگیر خان ، جام کمال خان الیانی پیٹرولیم اور قدرتی ذخائر کے وفاقی وزیر سی۔او ابراج گروپ عارف مسعود نقوی اور متعدد اعلیٰ وفاقی وزیر شامل تھے۔

اس ساز گار موقع پر تکنیتی سروسز ، آئل اور گیس ، فائننس / بنکنگ ،پاور ،انرجی (توانائی ) پورٹ اور شپنگ کے ا علیٰ ایگز یکٹو چیف ایگزیکٹو آفسر اور بورڈ آف ڈائریکٹر ز موجود تھے۔

تقریب میں شرکاسے مخاطب ہوتے ہوئے وزیر اعظم نے دعویٰ کیا کہ یہ آئل رفائنری جس کی بنیاد بلوچستان میں ڈالی گئی ہے، ایک اہم سنگ میل ہے ان کا مزید کہنا تھا کہ رفائنری سے علاقہ میں روزگار کے مواقع فراہم ہونگے اور صوبہ کی مالیاتی ترقی میں بھی بہتری آئے گی۔

ملک کی سب سے بڑی آئل رفائنری روزانہ 155،000 بیرل مٹی کے تیل کو رفائن (خالص ) بنانے کے قابل ہوگی، جو کہ ملک کے پیٹرولیم مصنوعات کے درآمد کو کم کرنے اور ملک کے ۳۹% پیٹرولیم ضروریات کو پورا کرنے میں مددگار ثابت ہوگی۔

 

 

Picture Gallery